ہفتہ 14 فروری 2026 - 08:07
انقلاب اسلامی کی کامیابی دنیا کے تمام مظلوموں اور محروموں کی کامیابی ہے

حوزہ / علمائے فلسطین کمیٹی کے سرپرست نے انقلاب اسلامی ایران کی بین الاقوامی ماہیت اور عالمی اہداف پر زور دیتے ہوئے اسے اسلام اور دنیا بھر کے تمام مستضعفین کی مستکبرینِ عالم کے مقابل کامیابی قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے فلسطین کمیٹی کے سرپرست شیخ حسین قاسم نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں اس تاریخی واقعے کو دنیا کے مظلوموں کی حمایت میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: آج ہم انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ منا رہے ہیں، 22 بہمن یا 11 فروری کے دن ایران میں انقلاب اسلامی کی یہ کامیابی دنیا کے تمام مظلوموں اور محروموں کی کامیابی ہے کیونکہ یہ کامیابی صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ اسلام کی کامیابی شمار ہوتی ہے۔

علمائے فلسطین کمیٹی کے سرپرست نے انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی اور عالمی نقطۂ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایران دنیا بھر کے تمام مستضعفین کی حمایت کے ساتھ وجود میں آیا بغیر اس کے کہ مذہب، دین، نسل، قومیت یا کسی خاص رجحان کو دیکھا جائے بلکہ زمین کے ہر ضرورت مند اور ہر مظلوم کو مدنظر رکھا گیا۔ اس انقلاب کی کامیابی دنیا بھر میں مظلوموں کی مستکبرین اور ظالموں کے مقابل کامیابی ہے۔ انقلاب کی کامیابی ہر گوشۂ عالم میں مظلوموں کی مستکبرین اور ظالموں کے خلاف کامیابی ہے۔

شیخ حسین قاسم نے آخر میں کہا: ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اس انقلاب کو قائم و دائم رکھے اور اس کامیابی کو مستحکم فرمائے اور خدا سے التجا کرتے ہیں کہ دشمنوں کی سازشوں اور مکاریوں کو جو ایران کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انہی پر پلٹا دے اور ایران اور امتِ اسلامی کو صہیونی منصوبے کے شر سے نجات عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha